بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العرب آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اٹلی كی انجمن "الہدی" كی كوششوں اور اس ملك كی چند ديگر اسلامی انجمنوں كے تعاون سے یہ قومی دن منايا گيا ہے۔
اٹلی كے مختلف علاقوں كے اسلامی سنٹر اور مساجد میں رسول اكرم(ص) كی شخصيت اور آپ كی سيرت طيبہ كے موضوع پر ۱۵ سيمينار منعقد ہوئے ہیں۔
اٹلی میں انجمن الہدی كے ركن "عماد وفا" نے اس سلسلے میں كہا كہ نبی اكرم(ص) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے پيغمبر (ص) كی شناخت كا قومی دن منايا گيا ہے اور اٹلی كے مسلمانوں نے اسے بہت پسند كيا ہے۔
544564