بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عمروموسی نے اس بارے میں كہا ہے كہ فلسطين كی وزارت اوقاف نے عرب ليگ كو قدس اور بيت لحم میں صہيونی حكومت كے وحشيانہ اور غير انسانی اقدامات سے آگاہ كرتے ہوئے صہيونی مظالم كا جائزہ لينے كے لئے عربی ممالك كے وزراء اوقاف كی ہنگامی نشست كا مطالبہ كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عرب ليگ نے فلسطين كے وزير اوقاف كے اس مطالبے كی حمايت كی ہے اور ليبيا میں عرب سربراہوں كے اجلاس كے بعد یہ نشست منعقد ہو گی۔
ياد رہے كہ عرب سربراہوں كا اجلاس ۲۷ اور ۲۸ مارچ كو ليبيا میں منعقد ہو رہا ہے۔ دوسری جانب فلسطين كے وزير اوقاف ومذہبی امور "محمود الہباش" نے كہا كہ قدس اور بيت لحم میں صہيونی حكومت كے مظالم، تمام بين الاقوامی قوانين اور ہيومن رائس كے مخالف ہیں۔
544590