بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے قطر كی سركاری خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالمی انجمن اسلام كے سيكرٹری جنرل اور عالمی انجمن حفظ قرآن كريم كی اداری كونسل كے سربراہ "عبداللہ بن عبدالمحسن التركی" نے اس اجلاس میں تقرير كرتے ہوئے اعجاز علمی قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) كی وضاحت اور اس بارے میں علمی پروگرامنگ كے سلسلے میں متحرك ار فعال انسٹیٹيوٹز كے درميان ہماہنگی اور وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
انہوں نے عالمی انجمن اعجاز علمی قرآن وسنت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مفيد اور قابل استفادہ منصوبوں كے اجراء كے لئے جديد پروگراموں كو تدوين كرے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كويت میں اعجاز علمی قرآن اور سنت نبوی(ص) كے موضوع پر منعقد ہونے والے نویں بين الاقوامی سيمينار میں اس انجمن نے اعجاز قرآن اور سنت كے مختلف علوم كے بارے میں جديد ۸۱ تحقيقات كا جائزہ ليا ہے۔
545247