كربلا معلی میں قومی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

كربلا معلی میں قومی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:01 - March 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1892928
بين الاقوامی گروپ: آستان مقدس امام حسين علیہ السلام كے دارالقرآن الكريم كی كوششوں سے امام حسين علیہ السلام كے حرم مطہر كے صحن میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كے قومی مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نبی اكرم(ص) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۲۸ مارچ كو منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں آستان مقدس امام حسين علیہ السلام كی اداری كونسل كی سيكرٹری جنرل اور اراكين نے شركت كی ہے۔
آستان مقدس امام حسين علیہ السلام كے دارالقرآن الكريم شعبہ كے انچارج "حسن المنصوری" نے اس بارے میں كہا ہے كہ عراق كے مختلف صوبوں كے ۲۲۲ قاری اور حافظ قرآن كريم طلباء نے حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں میں حصہ ليا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عراق كے صوبے بصرہ كے "حمزہ صباح" نے ان مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كی ہے۔
546321

نظرات بینندگان
captcha