اسلامی ممالك میں ہيومن رائٹس كے بارے میں احسان اوغلو كی وضاحت

IQNA

اسلامی ممالك میں ہيومن رائٹس كے بارے میں احسان اوغلو كی وضاحت

13:20 - March 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1892935
فن و ثقافت گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل احسان اوغلو نے "جنيوا" میں ہيومن رائٹس كونسل كے تيرہویں اجلاس میں اس آرگنائزيشن كے ركن ممالك میں ہيومن رائٹس سے مربوط مسائل كی وضاحت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ تركی نے oic كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جنيوا میں ہيومن رائٹس كونسل كے تيرہویں اجلاس میں شركت كے لئے اكمل الدين احسان اوغلو جنيوا جا رہے ہیں۔
Oic كے سيكرٹری جنرل جنيوا كے اس اجلاس میں اپنی تقرير كے دوران oic كے ركن ممالك میں ہيومن رائٹس كے مسئلے كے بارے مين وضاحت پيش كریں گے۔
اس كےعلاوہ اس اجلاس میں غزہ میں صہيونی حكومت كے مظالم كے بارے میں گلڈسٹون كی رپورٹ كا بھی جائزہ ليا جائے گا۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ايرانی وزير خارجہ منوچہر متكی بھی اس اجلاس میں شركت كرتے ہوئے ہيومن رائٹس كے بارے میں ايران كے نظريات كی وضاحت كریں گے۔
546078

نظرات بینندگان
captcha