بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "النون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كوفہ يونيورسٹی كے فقہ كالج نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے تمام قرآنی محققين اور يونيورسٹی كے اساتذہ كو دعوت دی جاتی ہے۔
اسی طرح ان قرآنی تحقيقاتی مقابلوں كے انعقاد كے لئے ايك كمیٹی بھی تشكيل دی جا رہی ہے اور كوفہ يونيورسٹی كے فقہ كالج نے ايك تاريخی ميوزيم كی تاسيس كا بھی فيصلہ كيا ہے جس میں تاريخ آثار اور اس كالج كے اساتذہ اور طلباء كی تاليفات كو ركھا جائے گا۔
545992