مسجد الاقصی میں صہيونيوں كی حالیہ سرگرميوں پر انجمن اسلامی وعيسائی فلسطين كا انتباہ

IQNA

مسجد الاقصی میں صہيونيوں كی حالیہ سرگرميوں پر انجمن اسلامی وعيسائی فلسطين كا انتباہ

13:19 - March 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1892955
بين الاقوامی گروپ: قدس اور فلسطين مقدس مقامات كی حامی انجمن اسلامی و عيسائی اور فلسطينی مختلف گروپوں نے بھی اپنے ايك بيانیہ میں مسجد الاقصی میں شدت پسند یہوديوں كی حالیہ سرگرميوں كے بارے میں خبردار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے امارات كے روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قدس اور مقدس مقامات كی حامی انجمن اسلامی و عيسائی اور فلسطينی گروپوں نے ۲۸ فروری كو اپنے ايك بيانیہ میں مسجد الاقصی اور شہر قدس پر صہيونی حكومت كے مظالم میں اضافہ اور یہودی گروپوں كے نفوذ پر خبردار كيا ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ صہيونی فورسز مسجد الاقصی كے اندر موجود فلسطينی نمازيوں كو قلع قمع كر كے اس مقدس عبادت گاہ كو فوجی مركز میں تبديل اور اس مكان میں یہوديوں كے نفوذ كے لئے كوششیں كر رہی ہیں۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ یہ خطرناك اقدامات مسجد الاقصی میں شدت پسند یہوديوں كے نفوذ كا پيش خيمہ ہیں تاكہ وہ یہودی اس مقدس مكان میں "پوريم" نامی جشن منا سكیں۔
546066

نظرات بینندگان
captcha