عمان میں زكوۃ كے موضوع پر انيسویں بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

IQNA

عمان میں زكوۃ كے موضوع پر انيسویں بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

13:17 - March 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1892958
بين الاقوامی گروپ: عمان كے دارالحكومت مسقط كے ہوٹل "كراون پلازا" میں يكم مارچ كو زكوۃ كے موضوع پر انيسویں بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Oman News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عمان كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں اور كويت كے زكوۃ ہاوس كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس كی سرپرستی عمان كی آڈٹ آرگنائزيشن كے سربراہ "سيد عبد اللہ بن حمد بن صيف البسيدی" كر رہے ہیں۔
۱۸ عربی ممالك كے محققين، ماہرين اور حكومتی حكام اس تين روزہ سيمينار میں شركت كرتے ہوئے زكوۃ كے مفتی نظريات اثاثوں كی زكوۃ اور منجملہ سرمايوں كی زكوۃ كے جيسے مسائل كا جائزہ لیں گے۔
546685
نظرات بینندگان
captcha