۲۳ بين الاقوامی وحدت سيمينار میں آيسسكو كا پيغام پڑھ كر سنايا گيا

IQNA

۲۳ بين الاقوامی وحدت سيمينار میں آيسسكو كا پيغام پڑھ كر سنايا گيا

14:39 - March 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1893572
بين الاقوامی گروپ: آيسسكو كے انچارج كے ثقافتی مشير "ھادی عزيز زادہ" نے ۲ مارچ كو ۲۳ ویں بين الاقوامی سيمينار میں اس آرگنائزيشن كا پيغام پڑھ كر سنايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيسسكو كے انچارج "عبدالعزيز بن عثمان التويجری" اپنے اس پيغام میں كہا ہے كہ میں اس بات پر خوش ہوں كہ میں نے اپنے مباركبادی كے پيغام كو عالم اسلام كے دانشوروں اور تقريب مذاہب اسلامی كی عالمی اسمبلی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ محمد علی تسخيری كی خدمت میں بھيج رہا ہوں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تقريب مذاہب اسلامی كی عالمی اسمبلی كی تاسيس كا مقصد اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كےدرميان اتحاد و وحدت كا قيام ہے اور یہ اسمبلی، عالم اسلام میں موجود بہت سی مشكلات اور چيلنجز كو حل كر سكتی ہے۔
اس پيغام میں آيا ہے كہ آيسسكو آرگنائزيشن اسلامی مذاہب كے درميان اتحاد و وحدت كی اہميت كی بہت زيادہ قائل ہے لہذا اس آرگنائزيشن نے اس سلسلے میں تقريب مذاہب اسلامی كی ورلڈ اسمبلی سے بہترين تعاون كيا ہے۔
546708

نظرات بینندگان
captcha