بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كی سپريم كونسل كے سربراہ اور امور اہل سنت میں ايرانی صدر كے مشير "مولوی اسحاق مدنی" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ پيغمبر اكرم(ص) نے ۲۳ سال كے عرصہ میں اور آيت كريم "اليوم اكملت لكم دينكم واثممت عليكم نعمتی ورضيت لكھم الاسلام دينا" كے نازل ہونے تك اسلامی احكام كی تبين كے لئے كوشش كی اور آپ نے انسان كے تمام ضروری مسائل كوبيان كيا ہے۔
انہوںنے مزيد كہا كہ اسلام ايك ابدی دين ہے اور قيامت تك اس پرعمل ہونا چاہیے بنابریں پيغمبر اكرم(ص) نے اپنے دور میں بھی امت اسلام كواجتہاد كی اجازت دی تھی اور مسلمان مجتہدين نے قرآنی تعليمات كو مسلمانوں كے لیے بيان كيا ہے كہ مولوی اسحاق نے كہا كہ بے شك اجتہاد اختلاف كا باعث ہے كيونكہ ہر انسان كا عقل و تفكر ديگر انسان سے فرق كرتا ہے اور اجتہاد و فقط عقل سے سازگار نہیں ہے بلكہ اسے اسلامی اصولوں كے مطابق ہونا چاہیے۔
546749