بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے بحرين كے انٹرنیٹ روزنامہ "الوسط' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "اسلامی سرمایہ كاری كو منظم كرنے" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اس دو روزہ سيمينار میں مختلف مختلف ممالك كے نمائندوں سرمایہ سركاری كے ماہرين، اسلامی بينكوں كے عہديداروں، انشورنس كمپنيوں اور غير حكومتی آرگنائزيشنز نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار میں سعودی عرب، اردن، امارات، سوریہ، لبنان، عراق، بحرين، قطر، كويت، فلسطين، تيونس، الجزائر، يمن، جيوتی، سوڈان، ملائيشيا، قبرس، برطانیہ اور امريكہ كے اداری اور فنانس مشيروں نے شركت كی ہے۔
546596