يمن میں قرآن كريم كی دس قرائتوں كے تعليمی سنٹر كا افتتاح

IQNA

يمن میں قرآن كريم كی دس قرائتوں كے تعليمی سنٹر كا افتتاح

13:47 - March 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1894393
بين الاقوامی گروپ: يمن كے دارالحكومت "صنعاء" كی جامع مسجد میں ۶۵ مارچ كو قرآن كريم كی دس قرائتوں كے تعليمی سنٹر كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبا نیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يمن كے وزير اوقاف ومذہبی امور "حمود عبدالحميد" نے اس قرآنی تعليمی سنٹر كے افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ يمن كی وزارت اوقاف صنعاء كی جامع مسجد میں شرعی علوم اور قرآن كريم كی تعليم كی حمايت كرنے كے لئے آمادہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صنعاء كی جامع مسجد نے يمن كے مختلف علمی ميدانوں میں بہت اہم كردار ادا كيا ہے اور اس مسجد میں بہت زيادہ فقہاء، علماء اور حفاظ سرگرم عمل ہیں اور یہ علماء اور فقہاء، صلح آميز اور نرمی كی ثقافت كے استحكام كے لئے بہت زيادہ موثر ہیں۔
548195

نظرات بینندگان
captcha