لبنانی كے بارہویں سالانہ قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی قدردانی

IQNA

لبنانی كے بارہویں سالانہ قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی قدردانی

13:46 - March 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1894421
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كی جمعيت قرآن اور "غبيری" شہر كی ميونسپل كمیٹی كے تعاون سے بيروت میں بارہویں سالانہ قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی قدردانی كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے لبنانی روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہفتہ وحدت اور پيغمبر اكرم(ص) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے یہ پروگرام بيروت كے "قائم (عج)" سنٹر كے "شہيد سيد عباس موسوی" ہال میں منعقد ہوا ہے۔
اس پروگرام میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كے بارہویں سالانہ مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كی گئی ہے۔
اس كے علاوہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كے مشير شيخ نعيم قاسم نے اس پروگرام میں تقرير كی ہے۔
547955

نظرات بینندگان
captcha