تركی میں "امام جعفرصادق(ع)" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں "امام جعفرصادق(ع)" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:45 - March 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1894424
بين الاقوامی گروپ: "راہ جعفری' جريدے كے عہديداروں كی كوششوں سے استنبول میں ۷ مارچ كو "امام جعفرصادق علیہ السلام" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے استنبول كی زينبیہ مسجد كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں تركی كے جعفری شيعوں كی قائد صلاح الدیں اؤزگؤندؤز" تركی كی علوی شيعوں كی انجمن كے سربراہ "علی يؤجہ" تركی كے دينی انسٹیٹيوٹز اور الہيات كالجز كے فارغ التحصيل طلباء كی انجمن كے سربراہ "صلاح الدين يازئجی" اور زينبیہ مسجد كے امام جماعت "حامد توران' اور اہل بيت(ع) كے چاہنے والے شركت كر رہے ہیں۔
اس ايك روزہ سيمينار میں مذہب جعفری كا جائزہ اور اس كا ديگر اسلامی مذاہب سے مقايسہ، گمراہ فرقوں اور افكار كے مقابلے میں امام جمعفر صادق علیہ السلام كا موقف، ديگر اسلامی مذاہب كی نظر كی نظر میں امام جعفر صادق علیہ السلام كے توسط سے مكتب اہل بيت(ع) كا احياء جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
547963

نظرات بینندگان
captcha