بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "forum.mpacuk" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسٹون يونيورسٹی كی انجمن اسلامی كی كوششوں سے یہ پروگرام اس يونيورسٹی كی طلباء انجمنوں كے ہال میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس ہفتہ كے دوران معروف اسلامی شخصيات ہر دن "حقيقت كی تلاش میں"، "كيا خدا پر ايمان اور دين كے بغير بہتر زندگی گزاری جا سكتی ہے؟"، "پيغمبر رحمت،مسلمان كے پيغمبر يا تمام بشريت كے؟"، "معنوی غفلت سے بيدار ہونا" جيسے موضوعات پر تقارير كریں گی۔
اس كے علاوہ اس پورے ہفتے كے دوران اسلامی تعارف كی نمائش، اسلامی خطاطی كی تعليم اور روزانہ گفتگو كی محافل منعقد ہوں گی۔
548515