يمن میں "۲۰۱۰ء میں تريم عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت" كی مناسبت سے جشن كے پروگراموں كا انعقاد

IQNA

يمن میں "۲۰۱۰ء میں تريم عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت" كی مناسبت سے جشن كے پروگراموں كا انعقاد

13:25 - March 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1894968
بين الاقوامی گروپ: يمن میں ۸ مارچ سے "۲۰۱۰ء میں تريم عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت" كی مناسبت سے جشن كے پروگراموں كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Saba" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تريم شہر، يمن كا قديمی ترين مشرقی شہر ہے اور ۲۰۰۴ء میں آيسسكو نے اسے ۲۰۱۰ء كا ثقافتی دارالحكومت قرار ديا تھا لہذا اسی مناسبت سے اس شہر كا تعارف كروانے كے لئے جشن كے مختلف پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔
جشن كی ان محافل میں آيسسكو كے سيكرٹری جنرل "عبدالعزيز عثمان التويجيری" يمن كے وزير اعظم "علی مجور" اس ملك كے وزراء اور دنيا كے اسلامی ممالك كی ديگر سياسی اور علمی شخصيات شركت كریں گی۔
تويجيری نے اس ملك میں داخل ہوتے ہی تريم شہر كی تاريخی خصوصيات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ يمن میں اسلامی تاريخ ورثے كا تعارف كروانے والے اور اسلامی تمدن كی تشكيل میں اس ملك كے كردار كی وضاحت كرنے كے لئے یہ جشن منائے جا رہے ہیں۔
548216

نظرات بینندگان
captcha