دبئی میں "صلح" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

دبئی میں "صلح" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:26 - March 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1894975
بين الاقوامی گروپ: دبئی میں ۱۸ سے ۲۰ مارچ تك صلح كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس كا مقصد اسلام كے بارے میں غلط تعبيرات كو ختم كرنا اور اس دين سےآگاہی كو فروغ دينا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Khaleej Times" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "المنار" كے قرآنی مطالعاتی سنٹر كی كوششوں اور دبئی كی امور اسلامی وخيراتی سرگرميوں كی آرگنائزيشن كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں امريكہ، كنیڈا، ملائيشيا، سعودی عرب، كويت، ہندوستان اور ديگر ممالك كے مقررين خطاب كریں گے۔
اس سيمينار كے ساتھ ساتھ "فلاح ، كاميابی" كے عنوان سے ايك نمائش لگائی جائے گی جس میں علمی ابحاث پر مشتمل مقالے، تصاوير اور ديگر آچار كوركھا جائے گا۔
548912

نظرات بینندگان
captcha