بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "The News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سميع الحق نے "سيرت نبی اكرم(ص)" نامی سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام اور مسلمانوں كے خلاف سازشوں میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے لہذا ان سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے اسلامی اتحاد و وحدت انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دنيا میں موجود ہزاروں ٹی وی چينلز اور اخبارات اسلام كے چہرے كو مسخ كرنے كی كوششیں كر رہے ہیں لہذا ان حالات میں امت مسلمان كی ذمہ داری ہے كہ وہ مغرب والوں كے سامنے اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كریں۔
549695