ڈنمارك كا اسلامی سنٹر "زندگی كا منشور" نامی تعليمی كورس منعقد كر رہا ہے

IQNA

ڈنمارك كا اسلامی سنٹر "زندگی كا منشور" نامی تعليمی كورس منعقد كر رہا ہے

13:55 - March 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1895524
بين الاقوامی گروپ: ڈنمارك كے اسلامی سنٹر سے وابستہ خاندان دفتر ۲۰ اور ۲۱ مارچ كو اس ملك كے دارالحكومت "كوپن ہيگن" میں مسلمان جوانوں كے لئے "زندگی كا منشور' نامی تعليمی كورس منعقد كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈنمارك كے اسلامی سنٹر نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ تعليمی كورس يورپ كے مسلمان خاندان كے لئے منعقد ہو رہا ہے۔
اس تعليمی كورس كے انعقاد كا مقصد ازدواجی زندگی میں مسلمان جوانوں كی شكست كی روك تھام اور مسلمان جوانوں كو ازدواج كے لئے مشورہ دينا ہے اور يورپ كی فتوی كونسل كے ركن "سالم عبدالسلام الشيخی" اس تعليمی كورس میں خطاب كریں گے۔
549037

نظرات بینندگان
captcha