بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ifsb.org" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كے مركزی بينك كے عہديداروں كی كوششوں سے منامہ كے "ریٹز كارلٹون" ہوٹل میں منعقد ہونے والے سيمينار میں پوری دنيا كے ۲۰۰ سے زائد نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار میں اسلامی معيشت كے مفاہيم، اسلامك فنانشل كے وسائل كے مينجمنٹ كا ڈھانچہ، اسلامی معيشت كی معتدل ترقی، اسلامی معيشت كا جديد ڈھانچہ اور اس كو درپيش چيلنجز جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
550229