كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں دنيا كے ۴۰ ممالك كے نمائندوں كی شركت

IQNA

كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں دنيا كے ۴۰ ممالك كے نمائندوں كی شركت

13:06 - March 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1896578
بين الاقوامی گروپ: كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلے ۱۰ مارچ كو شروع ہوئے ہیں جن میں ۴۰ عربی اور اسلامی ممالك كے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف كے امور قرآن كريم و اسلامی تحقيقات كے مشير "عبداللہ البراك" نے ۸ مارچ كو ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف نے ۵۶ اسلامی اورعربی ممالك كو ان مقابلوں میں حصہ لينے كی دعوت دی ہے اور آخر كار ۴۰ ممالك نے اپنے نمائندوں كو بھيجنے كی حامی بھری ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں اسلامی ممالك اور كويت كے ۸۰ حفاظ اور قراء شركت كر رہے ہیں اور كويت كی وزارت اوقاف نے ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو ايك لاكھ چودہ ہزار كويتی دينار انعامات دينے كا فيصلہ كيا ہے۔
550359

نظرات بینندگان
captcha