ہندوستان كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں عراقی قاری كی پہلی پوزيشن

IQNA

ہندوستان كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں عراقی قاری كی پہلی پوزيشن

14:40 - March 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1897450
بين الاقوامی گروپ: ہندوستان میں تجويد اور قرائت قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں میں عراقی صوبے "ميسان" كے قاری ہاشم اسماعيل الجزائری" نے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراقی صوبے ميسان كے محكمہ شيعہ وقف كے انفارميشن كے انچارج "علی عبدالواحد" نے ۱۱ مارچ كو میڈيا سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ہندوستان كے شہر حيدر آباد میں منعقد ہونے والے قرائت اور تجويد كے بين الاقوامی مقابلوں میں ۳۰ سے زائد اسلامی اور عربی ممالك نے حصہ ليا ہے اور ان مقابلوں كے اختتام پر عراقی قاری "ہاشم اسماعيل الجزائری" نے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے۔
علی عبدالواحد نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں انڈين قاری نے دوسری اور يمنی نمائندے نے تيسری پوزيشن حاصل كی ہے۔
551576

نظرات بینندگان
captcha