بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كے كويتی خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہوشی مين شہر كی اسلامی جمعيت كے سربراہ نے كويت كے قونصلیٹ سے ملاقات كے دوران ويتنام كے مسلمانوں كی خدمت كرنے كے حوالے سے اس جمعيت كے پروگراموں كی وضاحت كی ہے۔
كويت كے قونصلیٹ نے بھی اس ملاقات كے بعد ايك بيانیے میں كہا ہے كہ ہوشی مين شہر كے جمعيت اسلامی نے ويتنام كےمختلف علاقوں كے مسلمانوں كے لئے بہت زيادہ خدمات انجام دی ہیں اور اس وقت یہ جمعيت ۱۵ مساجد كا انتظام سنبھالے ہوئے ہے۔
551514