برطانیہ كے شہر "كيمبری" كے مقامی عہديداروں كی جانب سے مسجد كی تعمير كی مخالفت

IQNA

برطانیہ كے شہر "كيمبری" كے مقامی عہديداروں كی جانب سے مسجد كی تعمير كی مخالفت

15:35 - March 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1897986
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے شہر "كيمبری" كے مقامی عہديداروں نے اس شہر میں مسجد كی تعمير كے بنگالی مسلمان اقليت كے منصوبے كی مخالفت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الموتمرنیٹ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كيمبری كے بنگالی مسلمانوں نے اس شہر كے قديمی سكول كی جگہ پر ايك مسجد بنانے كا فيصلہ كيا كہ جس كی مقامی عہديداروں نے مخالفت كی ہے۔
برطانیہ كے شہر كيمبری كے ميئر نے اس سكول كو برطانیہ كے آثار قديمہ میں شمار كرنے كا بہانہ بنا كر بنگالی اقليت كی اس درخواست كی مخالفت كی ہے۔
كيمبری شہر كی بنگلہ ديشی انجمن نے اس شہر كے ميئر كے اس فيصلے پر ناراضگی كا اظہار كرتےہوئے كہا كہ یہ پرانا سكول اس شہر كی مسلمان اقليت كی ضرورتوں كو پورا نہیں كرتا كيونكہ ہر روز بہت سے مسلمان اپنی دينی اعمال كو انجام دينے كے لئے اس مقام پر آتے ہیں لہذا انہیں مشكلات كا سامنا ہوتا ہے۔
552094

نظرات بینندگان
captcha