بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے خبررساں ايجنسی ٹرنیڈ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے وزيراعظم كا یہ بيان اس وقت سامنے آيا ہے كہ ان حالیہ چند دنوں میں بعض شدت پسندوں كے حجاب اور باحجاب عورتوں سے بہت برے سلوك میں اضافہ ہوا ہے۔
رجب طيب اردوغان نے كہا ہے كہ لوگوں كو ان كے قدرتی اور فطری حسن سے محروم منجملہ مسلمان عورتوں پر حجاب كی پابندی خانہ كعبہ كو تباہ كرنے سےزيادہ قبيح ہے تم لوگوں كو ان كے پسند كے لباس پہننے كی اجازت دو، ايك دوسرے كا احترام كرنا چاہیے اور ہم سب لوگوں كو انفرادی آزادی دی جانی چاہیے۔
552261