مراكش میں تعليم قرآن كريم كے قديمی طريقوں كی پذيرائی

IQNA

مراكش میں تعليم قرآن كريم كے قديمی طريقوں كی پذيرائی

15:26 - March 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1898528
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے انجمن حفظ قرآن "الامام نافع" كے انچارج "عبدالحليم رزقی" نے اس ملك كے حفظ قرآن كريم كے سنٹرز میں تعليم قرآن كريم كے قديمی طريقوں كو بہت زيادہ پسند كیے جانے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز سائٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبدالحليم رزقی نے ۱۲ مارچ كو اس نيوز سائٹ سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ تعليم قرآن كريم كے قديمی طريقہ میں مكڑی كے بليك بورڈ سے استفادہ كے ساتھ ساتھ مل كر اونچی آواز میں قرائت قرآن كريم كی جاتی ہے اور مراكش كے بچوں نے اس روش كو بہت پسند كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مراكش كے حفظ قرآن كريم كے سنٹرز حفظ قرآن كريم كی تعليم كے علاوہ طلباء كو عام سكولوں میں بڑھائے جانے والے دروس كی بھی تعليم دی جاتی ہے۔
552199

نظرات بینندگان
captcha