بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "عرب نیٹ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلپائن كے صدر "گلوريا ماكاپاگال ارويو" OIC كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو، آيسسكو كے انچارج "عبدالعزيز بن عثمان التويجری"، اقوام متحدہ كی عمومی اسمبلی كے سربراہ "علی عبدالسلام التريكی" اور اسلامی سپريم كونسل كے سيكرٹری جنرل "محمد الشحات الجندی" اس بين الاقوامی سيمينار كی افتتاحی تقريب میں شركت كریں گے۔
تحريك غير وابستہ كے ركن ممالك كے وزراء خارجہ كے شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں سب سے پہلے مصر كے وزير اوقاف ومذہبی امور "محمود حمدی زقزوق" اديان كے مابين گفتگو اور مشتركہ تفاہم اور تقريب كی غرض سے مشتركہ اخلاقی بنيادوں اور معياروں پر توجہ كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
552430