بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز سائٹ "اسلام آن لائن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكی مبلغين كا یہ گروپ حضرت عيسی(ع) كے بارے میں نازلہونے والی قرآنی آيات كو لوگوں كے درميان پڑھ كر خاص قسم كے سوالات كرتے ہیں اور پھر شك و ترديد ايجاد كر كے ملائيشيا كے مسلمانوں كو عيسائيت كی طرف جذب كرتے ہیں۔
اس گروپ كے ايك ركن "ڈيوڈ گرسن" نے روزنامہ "نيويارك ٹائمز" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہم حضرت محمد(ص) اور ديگر انبياء پر تنقيد نہیں كرتے بلكہ ہم لوگوں كے درميان حضرت عيسی(ع) كے مقام كو بلند كرنے كی كوشش كرتے ہیں۔
یہ عيسائی گروپ حضرت عيسی(ع) كے بارے میں نزول ہونے والی آيات پڑھ كر مسلمانوں سے اس قسم كے سوالات پوچھتے ہے كہ كيا آپ كسی ايسے پيغمبر كو جانتے ہیں جو كنواری ماں سے پيدا ہوا ہو؟ قرآن كريم كے بقول عيسی(ع) كوڑھوں كو شفا ديتے تھے حتی كہ مردوں كو زندہ كرتے تھے اور كيا تم ايسے پيغمبر كو جانتے ہو جو اس قسم كی قدرت ركھتا ہو اور حتی كہ اپنی موت پر بھی كنٹرول ركھتا ہو؟
552433