لندن میں "موجودہ دور میں پيغمبر اكرم(ص) كی سنت كی پيروی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

لندن میں "موجودہ دور میں پيغمبر اكرم(ص) كی سنت كی پيروی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

15:23 - March 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1898564
بين الاقوامی گروپ: لندن میں "موجودہ دور میں پيغمبر اكرم(ص) كی سنت كی پيروی" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "UMMA-UNITED" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "اوٹروج" فاؤنڈيشن كی كوششوں سے منعقد ہونے والے سيمينار كا مقصد حضرت محمد(ص) كی شخصيت كے بارے میں معلومات میں اضافہ كرنا، حضرت محمد(ص) كی سنت سے مسلمانوں كی زندگی كو زيادہ سے زيادہ ملانے كے لئے وسائل مہيا كرنا اور موجودہ تيز زندگی میں آرام وسكون اور معنويت كی زيادہ ضرورت جيسے موضوعات كا جائزہ لينا ہے۔
اس سيمينار میں حضرت محمد(ص) كی شخصيت، حضرت محمد(ص) كی سنت كی پيروی كی اہميت اور موجودہ دور میں حضرت محمد(ص) كی سنت كی پيروی كا طريقہ كار جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
552622
نظرات بینندگان
captcha