بچوں كو قرآن كريم كی تعليم دينے كے لئے جديد طريقوں سے استفادہ

IQNA

بچوں كو قرآن كريم كی تعليم دينے كے لئے جديد طريقوں سے استفادہ

14:05 - March 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1899062
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كے شہر قسطنطنیہ میں "فضيلتی نظام اور قرآنی سكول كا بچہ" كے موضوع پر منعقدہ سيمينار كے شركاء نے بچوں كو قرآن كريم كی تعليم دينے كے لئے جديد طريقوں سے استفادہ كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "El moudjahid" كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كے محكمہ اوقاف اور دينی امور كے عہديداروں كی كوششوں سے "امام سيدی اكتانی" كے گھر میں منعقد ہونے والے اس دو روزہ سيمينار كے شركاء نے قرآنی اساتذہ كے لئے اعلی تعليمی كورسز اور بچوں اور قرآنی اساتذہ كے لئے تعليمی طريقوں كو مفيد بنانے كا مطالبہ كيا ہے۔
اس سيمينار كے شركاء نے قرآنی سكولوں اور قومی تعليم كے اساتذہ كے درميان ارتباط برقرار كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے تاكہ اس كے ذريعے قرآنی اساتذہ كی حمايت كی جا سكے اور ان كی صلاحتيوں كی سطح كو بلند كيا جا سكے۔
553116

نظرات بینندگان
captcha