ہندوستان میں اسلامی خطاطی اور معماری كا احياء

IQNA

ہندوستان میں اسلامی خطاطی اور معماری كا احياء

14:04 - March 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1899067
بين الاقوامی گروپ: ہندوستان كی وزارت ہيومن ريسورسز ڈويلپمنٹ اسلامی خطاطی اور معماری كے احياء كے لئے ايك منصوبہ تيار كر رہی ہے كہ جس كا مقصد ہندوستانی عوام كے نزديك اس آرٹز كے كم اہميت ہونے كا مقابلہ كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "telegraphindia" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كی وزارت ہيومن ريسورسز نے اس ملك كے تعليمی انسٹیٹيوٹز میں اسلامی خطاطی اور معماری كے تعليمی كورسز اور سرگرميوں كی كمی كی شكايتوں میں اضافہ كے بعد اس منصوبے كو تيار كرنے كا اقدام كيا ہے۔
ہندوستان كے وزير ہيومن ريسورسز ڈويلپمنٹ "كپيل سيبل" نے اسی سلسلے میں اس سلسلے میں اردو زبان كی توسيع كی قومی كونسل سے درخواست كی ہے كہ وہ اس ملك میں اسلامی خطاطی اور معماری كے احياء كے اقدامات كریں۔
553215

نظرات بینندگان
captcha