نيويارك میں مسلمان والدين كے لئے تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

نيويارك میں مسلمان والدين كے لئے تعليمی وركشاپ كا انعقاد

14:04 - March 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1899069
بين الاقوامی گروپ: نيويارك كے علاقے "كوئينز" میں ۲۰ اور ۲۱ مارچ كو مسلمان والدين كے لئے دو روزہ تعليمی وركشاپ منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "Examiner" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "كوئينز" كی انجمن مسلمان كی كوششوں سے یہ تعليمی وركشاپ "دارالدعوۃ" مسجد میں منعقد ہو رہی ہے۔
اس تعليمی وركشاپ كے پہلے دن اسلام میں بچوں كے حقوق، اسلام میں بچوں سے سلوك كی كيفيت اور جوانوں كے حالات كو سمجھنا اور دوسرے دن اسلام كی نظر میں ايك اچھے استاد كی شرائط، مسلمان معلم كی شخصی اور پيشہ كے حوالے سے خصوصيات، اسلامی علوم كی تعليم كے اہداف اور اسلامی علوم كی موضوعی تعليم جيسے موضوعات كی تعليم دی جائے گی۔
553285

نظرات بینندگان
captcha