بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "an-naseeha" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی انسٹیٹيوٹ "النصيحۃ" كے عہديداروں كی كوششوں سے "ھاڈر سفيلڈ" يونيورسٹی میں منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد سورہ كہف كے مختلف زاويوں اور اس كی تعليمات كا جائزہ لينا ہے۔
اس دو روزہ سيمينار میں "سورہ كہف كی شان نزول"، "تقوی اور صبر"، "اصحاب كہف كی داستان"، "جنت كے باغ"، "آخری گھڑی كی وحشت"، "حضرت خضر(ع) اور حضرت موسی(ع) كی داستان"، "سرزمين ياجوج و ماجوج كی طرف سفر"، "دجال كے مقابلے میں تحفظ" جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
553051