تحريك حماس كی جانب سے ۱۶ مارچ كو "مسجد الاقصی كی حمايت میں عوام كے غم وغصہ" كے اظہار كا دن قرار ديا گيا ہے

IQNA

تحريك حماس كی جانب سے ۱۶ مارچ كو "مسجد الاقصی كی حمايت میں عوام كے غم وغصہ" كے اظہار كا دن قرار ديا گيا ہے

11:28 - March 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1899341
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كی تحريك مقاومت اسلامی حماس نے مسجد الاقصی كے نزديك "الخراب" نامی یہودی گرجاگھر كے افتتاح پر اعتراض كرتے ہوئے ۱۶ مارچ كو اس مسجد اور قدس كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت میں عوام كے غم وغصہ كے اظہار كا دن قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لبنانی روزنامہ "الانتقاء" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تحريك حماس نے اپنے بيانیہ میں ملت فلسطين سے اپيل كی ہے كہ وہ الخراب نامی یہودی گرجا گھر كے افتتاح پر اعتراض كرتے ہوئے مظاہرہ كریں اور صیہونيوں كے اس اقدام پر اپنے غم وغصے كا اظہار كریں۔
اسی طرح اس بيانیے میں اسلامی اور عربی ملتوں سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ مسجد الاقصی اور قدس كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت اور صیہونی حكومت كے مظالم كا مقابلہ كرنے كے لئے اپنی ذمہ داريوں كو پور كریں اور اس بارے میں زبانی مذمت سے اجتناب كرتے ہوئے عملی اقدامات انجام دیں۔
553661

نظرات بینندگان
captcha