بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "گالف نيوز" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فيس بك سائٹ سے وابستہ اس سائٹ پر خدا، انبياء الہی، آسمانی كتابوں اور مختلف اديان كی اہانت كے مطالب درج تھے۔
امارات كی ریڈيو قوانين آرگنائزيشن كے انچارج "محمد الغانم" نے اس بارے میں كہا ہے كہ انٹرنیٹ صارفين كی جانب سے اس توہين آميز ويب سائٹ كے بارے میں ہمیں متعدد شكايتیں موصول ہوئی ہیں اور ہم نے اس كا جائزہ لينے كے بعد اسے بند كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
انہوں نے انٹرنیٹ صارفين سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس قسم كی سائٹس سے ہمیں مطلع كریں تاكہ ايسی سائٹس كے بند كرنے كااقدام كریں۔
553682