ہرات میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج حجۃ الاسلام محمد علی رضوانی نژاد نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ رات میں ايرانی كلچرل سنٹر كا سب سے پہلا كام ماہ مبارك رمضان میں ہفتہ قرآن كريم اور قرآنی اور دينی محافل كا انعقاد تھا اور اسی طرح دھہ فجر كی مناسبت سے اس شہر میں پروگراموں كے انعقاد كے لئے دو ايرانی قاريوں كو دعوت دی گئی تھی۔
انہوں نے آئندہ سالوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كے معنوی اقتدار كے مستقبل كا جائزہ ليتے ہوئے كہا كہ ہم اس وقت تك معنوی اور ثقافتی مسائل میں بہت آگے ہیں اور بہت كم وسائل كے ذريعے ہم نے بہت زيادہ نتائج حاصل كیے ہیں اور اگر ان سرگرميوں اور پروگراموں كو منظم اور بھرپور انداز سے انجام ديا جائے تو يقيناً اس كے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔
553559