ليبيا میں تجويد قرآن كريم كے دوسرے قومی مقابلوں كا آغاز

IQNA

ليبيا میں تجويد قرآن كريم كے دوسرے قومی مقابلوں كا آغاز

11:24 - March 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1899370
بين الاقوامی گروپ: ليبيا كے دارالحكومت طرابلس میں ۱۶ مارچ كو تجويد قرآن كريم كے دوسرے مقابلوں كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "عرب آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ليبيا كے محكمہ اوقاف اور امور زكوۃ كی كوششوں سے طرابلس شہر كی "ابی منجل" مسجد میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں ليبيا كے مختلف صوبوں كے ۵۲ افراد شركت كر رہے ہیں اور یہ مقابلے ۱۸ مارچ تك جاری رہیں گے۔
۱۵ مارچ كو ان مقابلوں كی منعقد ہونے والی افتتاحی تقريب میں ليبيا كے محكمہ اوقاف و امور زكوۃ كے سيكرٹری، مقابلوں كے منصفين كی كمیٹی كے اراكين اور اس ملك كے قرآنی سنٹر كے عہديداروں، آئمہ جماعت اور خطباء نے شركت كی ہے۔
ليبيا كے محكمہ اوقاف وامور زكوۃ كے سيكرٹری نے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ليبيا میں ۱۰ لاكھ قرآنی محفاظ اور طلباء كی موجودگی اس ملك كے لئے باعث افتخار ہے۔
554168

نظرات بینندگان
captcha