رومانیہ میں اسلامی تبليغی سرگرميوں كی اصلی مشكل فنانس كا فقدان ہے

IQNA

رومانیہ میں اسلامی تبليغی سرگرميوں كی اصلی مشكل فنانس كا فقدان ہے

17:37 - March 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1899605
بين الاقوامی گروپ: رومانیہ كی جمعيت مسلمان جوان كے سربراہ نے اس ملك میں اسلامی تبليغی سرگرميوں كو درپيش مشكلات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان سرگرميوں كی سب سے عمدہ مشكل فنانس كی كمی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اسلام آن لائن سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ باری نردين نے كہا ہے كہ عرب اور ترك مبلغين اس ملك میں اسلامی بيداری كا سبب ہیں اور اس كے بعد تاتاری مقامی مسلمان طلباء نے اس ملك میں اسلام كی تبليغ كو جاری ركھا اور اس وقت رومانیہ كے نو مسلم اس ذمہ داری كو ادا كر رہےہیں۔
انہوں نے رومانیہ كی مسلمانوں اقليت كو درپيش چيلنجز كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا اس وقت اسلامی تبليغاتی سرگرميوں كی سب سے بڑی مشكل تجربہ كار ماہرين اور فنانس كی كمی ہے۔
554419

نظرات بینندگان
captcha