فرانس میں مسلمانوں كے لئے كلچرل سنٹر كی تعمير كی كوشش

IQNA

فرانس میں مسلمانوں كے لئے كلچرل سنٹر كی تعمير كی كوشش

16:27 - March 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1900320
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے شہر نانتر میں قائم موسسہ ارشاد نے مسلمانوں كے لئے ايك كلچرل سنٹر كی تعمير كے لئے بجٹ اكٹھا كرنے كی ذمہ داری لی ہے۔
موسسہ نے ايك خيراتی نمائش كے ذريعے، احسان اور نيكی كے دن كے عنوان سے چندہ جمع كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Saphirnews" سے نقل كيا ہے كہ یہ نمائش آج مورخہ ۲۸ مارچ ۲۰۱۰ء صبح ۱۱ بجے سے شام ۶:۳۰ بجے تك جاری رہے گی۔
اس نمائش میں انسان دوستی كی انجمنوں كے لئے بھی اسٹال معين كیے گئے ہیں ان انجمنوں میں "مسلم ہينڈز" اور "اسلامك سورسيز" شامل ہیں۔
اس نمائش كے ديگر پروگراموں میں سے ايك سيمينار اور مختلف نشستیں برپا كی جائیں گی جن میں اسلامی اقتصاد كے فرانسيسی ڈاكٹر محمد البشير خطاب فرمائیں گے۔
اس نمائش میں بچوں اور نوجوانوں كے لئے "ميرے لئے مسجد بناؤ" كے عنوان سے ڈرائينگ كا مقابلہ بھی شامل كيا گيا ہے۔ جوانوں اور خواتين كے لئے بھی مختلف پروگرام ترتيب ديئے گئے ہیں۔
555283

نظرات بینندگان
captcha