سویڈن میں توہين آميز خاكوں كی اشاعت كے خلاف ملائيشين مسلمانوں كے مظاہرے

IQNA

سویڈن میں توہين آميز خاكوں كی اشاعت كے خلاف ملائيشين مسلمانوں كے مظاہرے

16:27 - March 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1900321
بين الاقوامی گروپ: جمعہ ۲۶ مارچ كو سویڈن كے اخبارات میں توہين آميز خاكوں كی اشاعت كے خلاف ملائيشين مسلمانوں نے سویڈن كے سفارتخانے كے سامنے مظاہرہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'Today Online" سے نقل كيا ہے كہ مظاہرين نے اسلام زندہ باد كے نعرے لگانے كے ساتھ ساتھ سویڈن حكومت سے مطالبہ كيا كہ مسلمانوں سے معافی طلب كرے اور سویڈن كے اخبارات میں اس توہين آميز خاكوں كی اشاعت كے ذمہ داروں اور اس كارٹونيسٹ پر مقدمہ چلايا جائے۔
مظاہرين نماز جمعہ كے بعد سویڈن سفارتخانے كے سامنے اكٹھے ہوئے اور سویڈن كا پرچم اور كارٹونيسٹ كی تصوير كو آگ لگا كر جلا ڈالا۔
555003

نظرات بینندگان
captcha