بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "twocircles" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تين روزہ سيمينار میں مسلمان علماء دانشور اور ايلیٹ افراد شريك ہوں گے یہ مہمان حضرات مختلف ممالك سے آئیں گے اور اس سيمينار كا اہتمام كيرالہ يونيورسٹی كے شعبہ عربی زبان نے كيا ہے۔
اس سيمينار كا اصلی موضوع علم ودانش میں قرآن كريم كی زبان كی مختلف جہات سے تحقيق ہے۔
زبان قرآن، زيبائی شناسی، قرآن میں روش و طريقہ كار، مختلف زمانوں میں قرآنی تفاسير، قرآن و علم، تحريف قرآن كے لئے كی گئی كوششیں، خوش خطی اور طباعت قرآن، ڈيجیٹل قرآن اور آن لائن قرآن جيسے موضوعات شامل ہیں ان موضوعات كی علماء، مترجمين، مفسرين، زبان شناس، محققين، ناشرين كے ذريعے تحقيق كی جائے گی۔
اسی طرح بحث ومباحثہ، قرائت قرآن كی محفلين، مقابلے، قرآنی نمائشوں كا بھی انعقاد كيا جائے گا۔
555063