انہوں نے قدس میں یہودی بستيوں كی آبادكاری كے خلاف بيان ديا تھا اور اس اخبار نے اپنی شمارہ سرخی يوں لگائی: ايران، مسلمانوں كو اسرائيلی بستيوں كے خلاف رد عمل كے لئے دعوت ديتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے 'lexpress.fr" نيوز ايجنسی روئیٹرز سے نقل كيا ہے اپنی رپورٹ میں يوں كہا ہے كہ "ايران مسلمانان عالم اسلام كو قدس میں اسرائيلی بستيوں كی آبادكاری كے منصوبے كے خلاف دعوت ديتا ہے۔
اسی رپورٹ میں وزير خارجہ منوچہر متكی كے بيان كے سلسلے میں آيا ہے كہ "ايرانی وزير خارجہ نے یہودی بستيوں كی توسيع، اسلامی اور مسيحی عمارتوں كا گرانا اور وسيع پيمانے پر یہودی معبدوں كی تعمير صیہونيوں كی قدس كو یہودی نشين بنانے كے منصوبوں پر عمل درآمد كے خلاف مسلمانوں كو دعوت عام دی ہے كہ یہ منصوبے امريكہ كے تائيد شدہ ہیں۔
اس رپورٹ كے مطابق دوسرے حصے میں سنجيدگی كے ساتھ مسلمانوں كے مقابلہ كرنے كی صلاحيت اور عرب ليگ كے اركان كی طرف سے واضح موقف اختيار كرنے پر وزير خارجہ كی تاكيد كو بيان كيا گيا ہے۔
555008