مراكش میں اسلام علوم كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

مراكش میں اسلام علوم كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

15:25 - March 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1900578
بين الاقوامی گروپ: انجمن علمائے محمدیہ كی كوششوں سے مراكش كے شہر آگاڈير میں ۳۰ اور ۳۱ مارچ كو اسلامی علوم كا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "map" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مراكش اور ديگر عربی ممالك كے محققين اور علماء كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كے شركاء اسلامی علوم كی نظرياتی بنيادوں اور اس بارے میں موجود مسائل كے راہ حل كے موضوع پر تقارير كریں گے۔
اس سيمينار میں اسلامی علوم اور وحی سے ماخوذ متن كا باہمی رابطہ، اسلامی علوم كے بانی اور ان علوم كو قرآنی متون سے منطبق كرنے جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
555330

نظرات بینندگان
captcha