بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كی ہيومن رائٹس كونسل نے جنيوا میں اپنی تيرہویں نشست میں اپنی ايك جديد قرار داد میں صیہونی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ غزہ كی پٹی میں ۲۲ روزہ حملوں كے درميان ہونے والے نقصانات كا ازالہ كرے احسان اوغلو نے اس قرار داد كو سراہتے ہوئے كہا كہ اس قرار داد میں اس بات پر زور يا گيا ہے كہ یہودی بستيوں كی تعمير ہيومن رائٹس كی كھلی مخالفت ہے اور یہ چيز مشرق وسطی میں امن كے قيام كو متاثر كر سكتی ہے۔
555504