امريكی شہر "ورسسٹر" میں قرآنی مقابلوں كے لئے ناموں كے اندراج كا آغاز

IQNA

امريكی شہر "ورسسٹر" میں قرآنی مقابلوں كے لئے ناموں كے اندراج كا آغاز

14:03 - March 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1900834
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست مساچوسٹس كے شہر "ورسسٹر" كے اسلامی سنٹر میں حفظ قرآن كريم كے سالانہ مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ناموں كے اندراج كا آغاز ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز سائٹ "examiner" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مختلف سطح كے طلباء كے درميان منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد مسلمان طلباء كو قرآن كريم كی تلاوت اور اس كے حفظ كرنے كا شوق دلانا ہے۔
ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ناموں كے اندراج كی آخری تاريخ يكم مئی ہے اور ۷ مئی كو نماز مغربين كے بعد ورسسٹر كے اسلامی سنٹر میں یہ مقابلے منعقد ہوں گے۔
555563

نظرات بینندگان
captcha