ہندوستان میں بين الاقوامی اسلامی انسٹیٹيوٹ كی تاسيس

IQNA

ہندوستان میں بين الاقوامی اسلامی انسٹیٹيوٹ كی تاسيس

13:38 - March 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1900837
فن وثقافت گروپ: ہندوستان كی رياست كرناٹك كے شہر "بنگلور" میں ايك كويتی مخير شخص كی كوششوں سے 'سعد الراشد" نامی جديد بين الاقوامی اسلامی انسٹیٹيوٹ كو تاسيس كيا گياہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس انسٹیٹيوٹ میں تقريباً ۷۰۰ طلباء وطالبات كے لئے ۳۵ تعليمی ٹرمز پر مشتمل تين تعليمی كورسز منعقد كرنے كا فيصلہ كيا گيا ہے۔
ہندوستان میں كويت كے سفير "سامی سليمان" نے اس اسلامی تعليمی انسٹیٹيوٹ كے افتتاح كے بارے میں كہا كہ اس انسٹیٹيوٹ كی تعمير سے ہندوستان كے اسلامی معاشرے كے بچے بچياں اپنی تعليم كے ساتھ ساتھ دين مبين اسلام كی تعليمات سے بھی آگاہ ہوں گے اور وہ اسلامی علوم اور شريعت كے بارے میں مطالعہ كرنے كے لئے بہترين موقع پا سكیں گے۔
555555

نظرات بینندگان
captcha