بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی برادری اور جوانوں كی ذمہ داری كی جمعيتوں كے تعاون سے منعقدہ ہونے والے اس ہفتے كا آغاز ۲۸ مارچ كو ہوا ہے جو ابھی تك جاری ہے۔
قدس كے ساتھ يكجہتی كا ہفتہ منعقد كرنے والوں نے كہا ہے كہ اس ہفتے كے انعقاد كا مقصد تركی عوام كا فلسطينی شہريوں كے ساتھ اظہار يكجہتی ہے اور انہوں نے مزيد كہا كہ قدس كے دينی مقدس مقامات اور مسجد الاقصی كے خلاف صیہونی حكومت كے مسلسل مظالم كے مقابلے میں تركی كی عوام خاموش نہیں بیٹھے گی۔
555967