مدينہ منورہ میں طلباء كے لئے حفظ قرآن كريم كے قومی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

مدينہ منورہ میں طلباء كے لئے حفظ قرآن كريم كے قومی مقابلوں كا انعقاد

14:29 - March 31, 2010
خبر کا کوڈ: 1901129
بين الاقوامی گروپ: مدينہ منورہ میں ۲۹ مارچ كو سعودی طلباء كے درميان حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا آغاز ہوا جو ۳۱ مارچ تك جاری رہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "المدينہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مدينہ منورہ علاقے كے محكمہ تعليم كے انچارج "تنيضب بن عوادۃ الغايدی" نے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے قرآن كريم كے معانی كے سمجھنے، آيات میں غوروخوض كرنے اور حفظ قرآن كريم كے جوانوں كو شوق دلانے میں سعودی وزارت تعليم كی قدردانی كی ہے۔
یہ مدينہ منورہ كے محكمہ تعليم كی كوششوںسے منعقد ہونے والے یہ مقابلے پانچ شعبوں میں منعقد ہوں گے جو مندرجہ ذيل ہیں۔
حفظ كل قرآن كريم، ۲۰ سپاروں كا حفظ، ۱۵ سپاروں كا حفظ، ۱۰ سپاروں كا حفظ اور ۵ سپاروں كا حفظ۔
555926

نظرات بینندگان
captcha