ليبيا میں موسم گرما میں تعليم قرآن كريم كے كورسز كے انعقاد كے وقت كا اعلان

IQNA

ليبيا میں موسم گرما میں تعليم قرآن كريم كے كورسز كے انعقاد كے وقت كا اعلان

16:32 - April 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1902327
بين الاقوامی گروپ: ليبيا كے محكمہ اوقاف و امور زكوۃ نے اس ملك كے مختلف علاقوں میں يكم جون سے ۳۰ ستمبر تك حفظ اور قرائت قرآن كريم كے كورسز كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے عرب "آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ليبيا كے محكمہ اوقاف و امور زكوۃ نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ ان كورسز كے انعقاد كا مقصد حفظ قرآن كريم، قرآنی علوم كی تدريس، ليبيا كی قرآنی صلاحيتوں كو كشف كرنا اور بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بھرپور شركت كرنے كے لئے نامور قرا كی تربيت كرنا ہے۔
ليبيا كے شہر طرابلس، الخمس، وزلیٹن اور بنغازی میں موجود محكمہ اوقاف كے دفاتر نے ان قرآنی كورسز كی تدريس كے لئے اساتذہ بھيجنے كی حمايت كی ہے۔
557143

نظرات بینندگان
captcha