بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں ايران كے تہذيب وتمدن كا تعارف كروانے كے موضوع پر ايرانی ماہرين آرٹ كے بصری فنون كے سائن بورڈ كو ركھا گيا ہے۔
سوریہ كے وزير ثقافت كے مشير "محمد تركی السيد" سوریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر سے وابستہ "مہدی خالد زادہ" اور سوریہ كے بعض ماہرين آرٹ اور نامہ نگاروں نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں شركت كی ہے۔
السيد نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے لئے یہ خوشی كا مقام ہے كہ ہم سوریہ میں ايرانی نمائش كا مشاہدہ كر رہے ہیں۔
556662